QR codeQR code

اینتونیو گوٹیرس کا کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا

1 Oct 2018 گھنٹہ 12:55

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گوٹیرس نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔


اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گوٹیرس نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گوٹیرس نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسئلے پر موجود عدم اتفاق کو ’مثبت مذاکرات‘ کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٓٹری جنرل آج سے ہندوستان کا 3 روزہ دورہ کررہے ہیں جہاں وہ ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندرامودی اور وزیرِ خارجہ سشما سوراج سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر کشمیری برادری نےبھرپور احتجاج کیا۔ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شریک افراد نے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشمیریوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کا نوٹس لے۔ 

 کشمیر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔  


خبر کا کوڈ: 363965

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/363965/اینتونیو-گوٹیرس-کا-کشمیر-کی-صورتحال-پر-تشویش-اظہار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com