سپاہ پاسداران کا اھواز حملے میں ملوث دہشت گردوں کو کرارا جواب

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبے تعلقات عامہ نے اپنے ایک بیان میں کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران فورسز کی جانب سے اہواز کے سفاکانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں درجنوں دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوگئے.
تاریخ شائع کریں : دوشنبه ۹ مهر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۲:۵۱
موضوع نمبر: 363959
 
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران فورسز کی جانب سے اہواز کے سفاکانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں درجنوں دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوگئے.

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبے تعلقات عامہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب نے آج علی الصبح اہواز کے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے شام میں اہواز کے حملے میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر 6 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر کے ان کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا جس کے بعد  7 ڈرون طیاروں کے ذریعے عالمی سامراج سے وابستہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں  پر بمباری کیگئی ۔ ان حملوں میں  درجنوں دہشت گرد اور ان کے سرغنہ ہلاک ہوئے اور دہشتگردوں کے ہتھیاروں کے گودام بھی تباہ ہو گئے.

یاد رہے کہ دہشت گردوں نے اہواز میں گزشتہ ہفتے ایران کی فوجی پریڈ پر حملہ کیا تھا جس میں 25 افراد شہید  اور 69 زخمی ہوئے تھے۔

ایرانی سپاہ نے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی دھمکی دی تھی جسے آج عملی جامہ پہنا یا گیا۔
Share/Save/Bookmark