تاریخ شائع کریں2018 25 September گھنٹہ 19:38
خبر کا کوڈ : 362178

امریکہ شام کو میزائل سسٹم فراہم پر غلط پروپیگنڈہ کر رہا ہے

روسی وزارت خارجہ کے ہتھیاروں کے کنٹرول کے ادارے نے اعلان کیا ہے
روسی وزارت خارجہ کے ہتھیاروں کے کنٹرول کے ادارے کے سربراہ ولادیمیر ارماکوف نے منگل کے روز ایک بیان میں شام کو دفاعی میزائل سسٹم کی فراہمی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کو S300 سسٹم کی فراہمی اس ملک میں استحکام کا باعث بنے گی۔
امریکہ شام کو میزائل سسٹم فراہم پر غلط پروپیگنڈہ کر رہا ہے
روسی وزارت خارجہ کے ہتھیاروں کے کنٹرول کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ شام کو ایس تھری ہنڈریڈ سسٹم کی فراہمی اس ملک میں استحکام کا باعث بنے گی۔

روسی وزارت خارجہ کے ہتھیاروں کے کنٹرول کے ادارے کے سربراہ ولادیمیر ارماکوف نے منگل کے روز ایک بیان میں شام کو دفاعی میزائل سسٹم کی فراہمی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کو S300  سسٹم کی فراہمی اس ملک میں استحکام کا باعث بنے گی۔

انھوں نے شامی حکومت کی درخواست پر شام میں موجود روسی فوجیوں کے تحفظ پر تاکید کرتے ہوئے امریکہ پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا اور کہا کہ امریکہ روس کی جانب سے شام کو میزائل سسٹم فراہم کئے جانے کے سلسلے میں غلط پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔

روس کے وزیر دفاع نے بھی اس سسٹم کی فراہمی کے بارے میں روسی صدر کی ہدایات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو ہفتوں میں یہ سسٹم شام منتقل کر دیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں شام کے فضائی کنٹرول مرکز کو روس کے خودکار کنٹرول سسٹم سے آراستہ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ روس کی جانب سے یہ اقدام شام پر اسرائیل کے حملے کے دوران روس کا طیارہ تباہ اور پندرہ افراد کے مارے جانے کے واقعے کے بعد عمل میں لایا جا رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgux9w7ak93q4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ