تاریخ شائع کریں2018 24 September گھنٹہ 20:34
خبر کا کوڈ : 361802

اھواز کے شہیدوں کی تدفین کے موقع پر دہشت گردی سے مقابلے کا عزم

اہواز میں دہشت گردانہ حملے کے شہداء کی تشییع جنازہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان کے صدر مقام اہواز میں دہشت گردانہ حملے کے شہداء کی تشییع جنازہ میں عوام نے بے مثال شرکت کرکے واضح کردیا ہے کہ وہ امریکہ اور خطے میں اس کے حامی عربوں کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔
اھواز کے شہیدوں کی تدفین کے موقع پر دہشت گردی سے مقابلے کا عزم
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان کے صدر مقام اہواز میں دہشت گردانہ حملے کے شہداء کی تشییع جنازہ میں عوام نے بے مثال شرکت کرکے واضح کردیا ہے کہ وہ امریکہ اور خطے میں اس کے حامی عربوں کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان کے صدر مقام اہواز میں دہشت گردانہ حملے کے شہداء کی تشییع جنازہ میں عوام نے  بے نظیر اور بے مثال شرکت کرکے واضح کردیا ہے کہ وہ امریکہ اور خطے میں اس کے حامی عربوں کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔اطلاعات کے مطابق اہواز میں آج 24 شہیدوں کی تشییع جنازہ میں لاکھوں افراد کے علاوہ ایران کے اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی ۔ شہیدوں کی تشییع جنازہ میں عوام کی بھر پور اور وسیع پیمانے پر شرکت اس بات کا مظہر ہے کہ خطے میں امریکہ اور اس کے اذناب کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے ایرانی عوام اور حکام پرعزم ہیں۔ ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سلامی کا کہنا ہے کہ ہمیں اہواز میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کے مرکز کا اچھی طرح علم ہے اور ہمارا جواب بھی دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو دنداں شکن ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی عرب مالک نے ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے اور ایران کے خلاف شرارت جاری رکھنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نواز عرب حکام کو آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ سے عبرت حاصل کرنی چاہیے اور ایران کے خلاف امریکی سازشون کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ہم ایرانی عوام کا ہر لحاظ سے دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں ۔
https://taghribnews.com/vdcjyvet8uqemoz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ