تاریخ شائع کریں2018 24 September گھنٹہ 20:02
خبر کا کوڈ : 361798

یمنی فوج کے جوابی حملوں سے سعودی فوج کو شدید نقصان

سعودی اتحاد کے درجنوں فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ الجوف کے علاقوں صبرین اور شعف میں سعودی اتحاد کی بکتر بند گاڑی کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام اتحادی فوجی ہلاک ہو گئے۔
یمنی فوج کے جوابی حملوں سے سعودی فوج کو شدید نقصان
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ملک کے شمالی علاقوں میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 خبروں کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ الجوف کے علاقوں صبرین اور شعف میں سعودی اتحاد کی بکتر بند گاڑی کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام اتحادی فوجی ہلاک ہو گئے۔
 دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ جنوبی یمن کے صوبے لحج کے علاقے الحیدین  کے رہائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کے حملے میں ایک حاملہ خاتون شہید ہو گئی۔
 سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے زبید پر بھی بمباری کی ہے جس میں دو عام شہری شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔
 ادھر یمنی فوج کے ایک کمانڈر محمد قادری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ جبل علی اور سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ، ہمارے نشانے پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمن پر جارحیت کرنے والے ملکوں اور اقوام متحدہ کو جان لینا چاہیے کہ سمندری جنگ کے خطرنات نتائج برآمد ہوں گے اور اس کا اثر پوری دنیا پر پڑے گا۔
https://taghribnews.com/vdcdnf0sjyt0956.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ