تاریخ شائع کریں2018 24 September گھنٹہ 19:50
خبر کا کوڈ : 361796

روس شام میں جدید ترین میزائل سسٹم نصب کرے گا

شام میں ایس تھری ہنڈریڈ میزائل پہنچانے کا اعلان کر دیا ہے۔
روسی وزیر دفاع سرگئی شویگوف نے کہا ہے کہ ہم نے شام کو ایس تھری ہنڈریڈ میزائل سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور توقع ہے کہ یہ سسٹم پندرہ دن کے اندر شام پہنچا دیا جائے گا۔
روس شام میں جدید ترین میزائل سسٹم نصب کرے گا
حکومت روس نے آئندہ دو ہفتے میں شام میں ایس تھری ہنڈریڈ میزائل پہنچانے کا اعلان کر دیا ہے۔

ماسکو سے ہمارے نمائندے کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگئی شویگوف نے کہا ہے کہ ہم نے شام کو ایس تھری ہنڈریڈ میزائل سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور توقع ہے کہ یہ سسٹم پندرہ دن کے اندر شام پہنچا دیا جائے گا۔
سرگئی شویگوف نے کہا کہ یہ دفاعی نظام دو سو پچالس کلو میٹر تک مار کرنے اور دشمن کے اہداف کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کی تنصب سے شامی فوج کی دفاعی توانائی میں بھی اضافہ ہو گا۔
قابل ذکر ہے کہ روس نے یہ ایسے وقت میں کیا ہے جب گزشتہ ہفتے شام کے صوبے لاذقیہ پر اسرائیل کی فضائی جارحیت کے دوران ایک روسی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں پندرہ روسی شہری مارے گئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcb98bf0rhb0zp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ