تاریخ شائع کریں2018 24 September گھنٹہ 00:12
خبر کا کوڈ : 361416

عوامی حمایت نے 8 سالہ جنگ میں ایران کو فتح دلائی

عالمی سیاسی مسائل کے ماہر تجزیہ نگار " حسن ہانی زادہ " نے کہا
ایران کی کامیابی خطے ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام ممالک کے لیے ایک مثال بن گئی اور دنیا کی مستضعف اور مظلوم قوموں نے ایران کو اپنے لے ایک نمونہ قرار دیا جن کی مثال یمن ، فلسطین ، شام، عراق اور لبنان جیسے ممالک ہیں۔
عوامی حمایت نے 8 سالہ جنگ میں ایران کو فتح دلائی
عوامی حمایت نے 8 سالہ جنگ میں ایران کو فتح دلائی۔

عالمی سیاسی مسائل کے ماہر تجزیہ نگار " حسن ہانی زادہ " نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، انقلاب اسلامی ایران کے بعد جب ایران نیا سیاسی نظام اور ایک نئے جمہوری سسٹم کی تعمیر میں مصروف تھا اس موقع پر صدام حسین نے اپنے ہم پیمان ممالک سعودی عرب ، کویت، امارات ، اور امریکہ کی مدد سے ایران پر حملہ کردیا۔

صدام حسین نے عراق کے سابق صدر " احمد حسن البکر " کے خلاف فوجی بغاوت کی اور اس کو عہدہ سے برطرف کردیا اور خود برسر اقتدار آگیا، کیوں کہ احمد حسن البکر جنگ کے خلاف تھا۔

صدام حسین کے سکوت کے بعد ایک فوجی افسر نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ایران سے جنگ کے لیے صدام حسین کو امریکہ اور سعودی عرب کی جانب سے تمام تر سہولیات فراہم کی جاتی تھی اور پینٹاگون جنگ کا نقشہ تیار کرکے صدام حسین کو دیا کرتا تھا۔

انہوں نے کہا ایران نے بغیر کسی جنگی مدد کے اور بغیر کسی جنگی ساز و سامان کے صدام حسین کے خلاف جنگ کی اور قربانیوں اور استقامت کے زریعہ جنگ جیتی۔

ایران کی کامیابی خطے ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام ممالک کے لیے ایک مثال بن گئی اور دنیا کی مستضعف اور مظلوم قوموں نے ایران کو اپنے لے ایک نمونہ قرار دیا جن کی مثال یمن ، فلسطین ، شام، عراق اور لبنان جیسے ممالک ہیں۔
https://taghribnews.com/vdca66nei49niy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ