تاریخ شائع کریں2018 23 September گھنٹہ 19:44
خبر کا کوڈ : 361374

امریکہ اور برطانیہ کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے،عراقی پارلیمنٹ

الفتح الائنس کے نمائندے انتصار الموسوی نے کہا ہے
عراق کی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے نمائندے انتصار الموسوی نے کہا ہےکہ عراق میں امریکہ اور برطانیہ کے سفیر ملک کی تقسیم کی کوشش کر رہے ہیں اس لئے انھیں عراق سے نکال باہر کئے جانے کی ضرورت ہے۔
امریکہ اور برطانیہ کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے،عراقی پارلیمنٹ
عراق کی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے نمائندے انتصار الموسوی نے کہا ہےکہ عراق میں امریکہ اور برطانیہ کے سفیر ملک کی تقسیم کی کوشش کر رہے ہیں اس لئے انھیں عراق سے نکال باہر کئے جانے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراق کی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے نمائندے انتصار الموسوی نے کہا ہے کہ صوبے بصرہ میں جو واقعہ پیش آیا اور اسی طرح اس صوبے میں پبلک مقامات کو جو نقصان پہنچایا گیا ان تمام تخریبی اقدامات میں امریکہ اور برطانیہ کے سفیر ملوث رہے ہیں جو بحران پیدا اور اسے ہوا دینے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

بصرے میں حالیہ دونوں کے دوران بے روزگاری اور رفاہی خدمات بہتر نہ ہونے اور اسی طرح پانی و بجلی کی قلت کی بنا پر عوام کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا تھا جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شرپسند عناصر نے تخریبی اقدامات کئے اور عراق کی سیاسی شخصیات تک نے بصرے میں امریکہ کے قونصل خانے کو لوگوں کو مشتعل کرنے کا ذمہ دار قرار دیا۔

عراق کی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے نمائندے انتصار الموسوی نے یہ بھی کہا کہ عراق میں دہشت گردوں پر حاصل ہونے والی کامیابی نے عراق کی تقسیم کے لئے امریکہ اور برطانیہ کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا اور اب ضرورت اس بات کی ہے کہ عراق کی حکومت جرئت سے کام لیتے ہوئے بغداد میں متعین امریکہ اور برطانیہ کے سفیروں کو ملک سے نکال باہر کرے۔
https://taghribnews.com/vdcd5f0soyt09s6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ