تاریخ شائع کریں2018 23 September گھنٹہ 19:32
خبر کا کوڈ : 361367

تنزانیہ میں ڈوبنے والوں کی تعداد 209 ہوگئی

ہلاکتوں کی تعداد 209 تک جا پہنچی جبکہ ایک شخص کو کشتی سے زندہ نکال لیا گیا۔
کشتی الٹنے کے بعد شروع کی جانے والی امدادی سرگرمیوں کے دوران 2 روز گزر جانے کے بعد انجن کے قریب ایک انجینئر کو باحفاظت نکال لیا گیا۔
تنزانیہ میں ڈوبنے والوں کی تعداد 209 ہوگئی
تنزانیہ کی وکٹوریہ جھیل میں کشتی ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد 209 تک جا پہنچی جبکہ ایک شخص کو کشتی سے زندہ نکال لیا گیا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق کشتی الٹنے کے بعد شروع کی جانے والی امدادی سرگرمیوں کے دوران 2 روز گزر جانے کے بعد انجن کے قریب ایک انجینئر کو باحفاظت نکال لیا گیا۔

اعداد وشمار کے مطابق وہ کشتی، جس میں صرف 100 مسافروں کی جگہ تھی اس پر دو گنا سے زائد افراد سوار تھے۔

تنزانیہ کے صدر جون ماگوفولی نے مذکورہ حادثے کی وجہ سے 4 روزہ قومی سوگ سمیت تمام ہلاک شدگان کی آخری رسومات کے اخراجات حکومت کی جانب سے اٹھانے کا اعلان کیا۔

وکٹوریہ جھیل میں ڈوبنے والی کشتی پر سامان بھی لدا ہوا تھا جس میں مکئی کے بورے، کیلے اور سیمنٹ شامل تھے ۔

70 ہزار اسکوائر کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی وکٹوریہ جھیل آئرلینڈ کے قریب ہے، مذکورہ جھیل کو تنزانیہ کے علاوہ یوگنڈا اور کینیا استعمال کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ 1996 میں وکٹوریہ جھیل ہی میں ایک کشتی ڈوب جانے سے 800 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 2011 میں تنزانیہ کی ایک اور جھیل میں مسافر کشتی ڈوب جانے سے 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcfvydmew6dvma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ