تاریخ شائع کریں2018 23 September گھنٹہ 14:05
خبر کا کوڈ : 361283

یمن میں جنگی جرائم کی تحقیقات میں سعودی رکاوٹ

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے
ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب، یمن میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے سلسلے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔
یمن میں جنگی جرائم کی تحقیقات میں سعودی رکاوٹ
ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب، یمن میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے سلسلے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں جنگی جرائم کی تحقیقات میں سعودی عرب رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ اتحاد نے 2015 میں یمن کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا ۔

2 کروڑ 80 لاکھ افراد پر مشتمل یمنی آبادی جنگ کے باعث بدترین انسانی بحران کا شکار ہے ، جہاں 84 لاکھ افراد بھوک اور غذائی قلت کا شکار ہیں جبکہ 2 کروڑ 20 لاکھ افراد امداد پر انحصار کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کوآرڈینیٹر لیز گراندے نے ایک بیان میں کہا ہےکہ یمن میں جاری جنگ میں انسانی جانوں کا نقصان اور انسانیت پر مرتب ہونے والے اثرات ناقابل قبول ہیں۔

واضح رہے کہ یمن پر سعودی اتحاد کی جاری جارحیت کی وجہ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، یمن میں جنگی جرائم کے مرتکب قرار پائے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcc4sq112bqei8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ