تاریخ شائع کریں2018 23 September گھنٹہ 13:55
خبر کا کوڈ : 361276

دنیا کی مختلف شخصیات اور ممالک کی اھواز دہشت گردی کی مذمت

متعدد ملکوں نے اہواز کے دہشت گردانہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے صدر مملکت حسن روحانی کے نام اپنے پیغام میں دہشت گردی سانحے میں ایرانی شہریوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے تعزیتی پیغام میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ اہواز میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے نے دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت کو مزید اجاگر کر دیا۔
دنیا کی مختلف شخصیات اور ممالک کی اھواز دہشت گردی کی مذمت
روس، شام، عراق اور پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ملکوں نے اہواز کے دہشت گردانہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے صدر مملکت حسن روحانی کے نام اپنے پیغام میں دہشت گردی سانحے میں ایرانی شہریوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے تعزیتی پیغام میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ اہواز میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے نے دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت کو مزید اجاگر کر دیا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے بھی اپنے ایک بیان میں ایران کے شہر اہواز میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں اس حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔
عراق کے وزیر داخلہ قاسم الاعرجی نے بھی جنوبی ایران کے صوبے اہواز میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور سامراجی طاقتوں کے آلہ کاروں نے ایک بار پھر ایرانی عوام سے اپنے دشمنی کو ظاہر کر دیا ہے۔
شام کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں بھی اہواز کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں دہشت گردی کی حمایت کرنے والے اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔
https://taghribnews.com/vdcefz8xpjh8pwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ