تاریخ شائع کریں2018 23 September گھنٹہ 02:08
خبر کا کوڈ : 361181

دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے قانون اور انصاف کے حوالے کیا جائے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا
متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون اور انصاف کے حوالے کریں۔
دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے قانون اور انصاف کے حوالے کیا جائے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اہواز میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون اور انصاف کے حوالے کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اہواز میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون اور انصاف کے حوالے کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس حادثے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی پریڈ میں خونخوار دہشت گردوں نے معصوم بچوں اور عورتوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا کر اپنی بزدلی کا ثبوت دیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اس دردناک حادثے کے پیچھے امریکہ اور خطے میں اس کی غلام اور نوکر حکومتوں کا ہاتھ ہے ۔  رہبر معظم انقلاب اسلامی نے داغدار خاندانوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کی اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے ان کے لئے صبرو شکیبائی طلب کی۔
https://taghribnews.com/vdcjovetvuqemvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ