تاریخ شائع کریں2018 23 September گھنٹہ 01:15
خبر کا کوڈ : 361176

دفاع مقدس غاصب قوتوں کے خلاف مقاومت کی بہترین مثال ہے

مشرق وسطی کے ماہر تجزیہ نگار " حسین کنعالی مقدم"نے تقریب کے خبر نگار نے کہا
ایران ایک طاقتور ملک بن جانے کے باوجود اپنے ھمسایہ ممالک سے برابری اور برادری کی بنیاد پر معاملات کو حل کرتا اور اس کا کردار ہمسایہ ممالک سے صلح آمیز ہے۔
دفاع مقدس غاصب قوتوں کے خلاف مقاومت کی بہترین مثال ہے
دفاع مقدس غاصب قوتوں کے خلاف مقاومت کی بہترین مثال ہے

مشرق وسطی کے ماہر تجزیہ نگار " حسین کنعالی مقدم"نے تقریب کے خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے یوم دفاع مقدس کے حوالے سے  ایران پر مسلط کردا 8 سالہ جنگ کی یاد دلاتے ہوئے کہا، اس بات کی پہلے ہی یقین دہانی کرالی گئی تھی کی ایران کے خلاف خلیج فارس سے ملحقہ عرب ممالک صدام کی مدد کریں گے اور ان ممالک میں اردن، مصر اور سوویت یونین (سابق روس) شامل تھے اور انہوں نے ہر طرح سے صدام کی مدد کی۔

انہوں نے کہا اس زمانے میں عرب ممالک امریکہ ، فرانس اور برطانیہ سے فوجی امداد لے کر صدام حکومت کو منتقل کرتے تھے اور اس وقت ایک اتحاد بن چکا تھا لیکن اس اتحاد میں شام اور لیبیا حصہ نہیں تھے بلکہ ایران کے خلاف اس اتحاد کی مخلافت کی اور ایران کی مدد کی تھی۔

لیکن ایران کی استقامت، دنیا کے کمزور ممالک کے لیے بہترین مثال بن گئی اور جہاں بھی غاصب قوتوں نے کمزور ممالک کو نشانہ بنایا انہوں نے ایران کی مقاومت اپنے لیے عملی نمومہ قرار دیا۔
انہوں نے آخر میں کہا ایران ایک طاقتور ملک بن جانے کے باوجود اپنے ھمسایہ ممالک سے برابری اور برادری کی بنیاد پر معاملات کو حل کرتا اور اس کا کردار ہمسایہ ممالک سے صلح آمیز ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcd5f0s9yt09f6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ