تاریخ شائع کریں2018 22 September گھنٹہ 12:54
خبر کا کوڈ : 361053

امریکہ کا اہم ہدف اسلامی انقلاب کو نقصان پہنچانا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا
تہران میں مسلح افواج کی عظیم الشان پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے ایک بار پھر دشمنوں کومایوس کیا اور اس بار امریکہ براہ راست ایرانی قومکے مد مقابل کھڑا ہوا اور وعدہ خلافی کی۔
امریکہ کا اہم ہدف اسلامی انقلاب کو نقصان پہنچانا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہفتہ دفاع کی مناسبت سے تہران میں مسلح افواج کی عظیم الشان پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے ایک بار پھر دشمنوں کومایوس کیا اور اس بار امریکہ براہ راست ایرانی قومکے مد مقابل کھڑا ہوا اور وعدہ خلافی کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہفتہ دفاع کی مناسبت سے تہران میں مسلح افواج کی عظیم الشان پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر چند ٹرمپ بہ ظاہر جوہری معاہدے سے نکل گیا لیکن اس کا اہم ہدف اسلامی انقلاب کو نقصان پہنچانا ہے۔

صدر حسن روحانی نے ایران کے خلاف امریکہ کی اقتصادی جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا  دنیا نے امریکہ کے اقدام کی مذمت کی اور اس اقتصادی ، نفسیاتی اور سیاسی جنگ میں امریکہ کی شکست یقینی ہے۔

ایران کے صدر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایرانی قوم کی عراق،شام اور لبنان کے عوام دل و جان سے قدر کرتے ہیں کہا کہ ایران کی قوم اپنی دفاعی طاقت وتوانائی من جملہ میزائلی پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹے گی کہا کہ دفاعی پروگرام دن بدن آگے بڑہ رہا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج امریکہ صرف ایران سے نہیں بلکہ پوری دنیا سے الجھا ہوا ہے۔ امریکہ کی اقتصادی پابندیاں صرف ایران کے خلاف نہیں بلکہ روس اور چین اور بعض دیگر ممالک کے خلاف بھی ہیں۔ لہذا امریکہ نے آج پو ری دنیا کو نشانہ بنا رکھا ہے اس نے کئی ممالک کے خلاف اقتصادی جنگ کا محاذ کھول دیا ہے اور اقتصادی جنگ میں امریکہ کی شکست یقینی ہے۔
https://taghribnews.com/vdchmznxx23n-vd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ