تاریخ شائع کریں2018 21 September گھنٹہ 18:55
خبر کا کوڈ : 360766

ملک دشمنوں کے ناجائز مطالبات قبول نہیں ہے

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا
یوم عاشور کے موقع پر دارالحکومت صنعا میں عزاداری کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ سعودی اتحاد یمنی عوام کو جھکانا چاہتا ہے
ملک دشمنوں کے ناجائز مطالبات قبول نہیں ہے
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ ان کا ملک دشمنوں کے ناجائز مطالبات کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کرے گا۔

 یوم عاشور کے موقع پر دارالحکومت صنعا میں عزاداری کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ سعودی اتحاد یمنی عوام کو جھکانا چاہتا ہے لیکن وہ ہرگز دشمنوں کے ناجائز مطالبات کے سامنے نہیں جھکیں گے اور سید الشھدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرح یہی کہیں گے کہ ہیھیات من الذلہ۔ یعنی ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے۔
 انصاراللہ کے سربراہ نے یمن پر قبضے کے لیے سعودی اور اماراتی اتحاد کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ استقامت کے ذریعے اس اتحاد کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے گا۔
 انہوں نے یمنی عوام سے اپیل کی کہ وہ مغربی ساحلی علاقوں پر سعودی اماراتی اتحاد کے حملوں کے مقابلے میں یمنی فوج اور انصار اللہ کے مجاہدین کی حمایت کریں اور ان کی صفوں میں شامل ہو جائیں۔
 سیدعبدالملک بدارالدین الحوثی نے کہا کہ جارح سعودی اتحاد کی یمنیوں سے دشمنی کی وجہ یہ ہے کہ یمن کے عوام اپنی آزادی اور عزت پر سودے بازی کے لیے تیار نہیں۔
انہوں نے ایک بار پھر فلسطین سمیت امت مسلمہ کے اہم مسائل کے حوالے سے انصاراللہ کے دیرینہ موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوری قوت کے ساتھ فلسطینی عوام کی تحریک آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdch-vnx-23n-qd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ