تاریخ شائع کریں2018 21 September گھنٹہ 18:47
خبر کا کوڈ : 360763

غرب اردن میں کشیدگی اور تشدد میں اضافے پر تشوش ہے

اسرائیلی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف گادی ایزنکوٹ نے کہا
اسرائیلی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف گادی ایزنکوٹ نے بیت المقدس کے بارے میں امریکی اور اسرائیلی فیصلے کے خطرناک نتائج کی بابت خـبردار کرتے ہوئے غرب اردن میں کشیدگی اور تشدد میں اضافے کا اعتراف کیا ہے۔
غرب اردن میں کشیدگی اور تشدد میں اضافے پر تشوش ہے
اسرائیلی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف گادی ایزنکوٹ نے بیت المقدس کے بارے میں امریکی اور اسرائیلی فیصلے کے خطرناک نتائج کی بابت خـبردار کرتے ہوئے غرب اردن میں کشیدگی اور تشدد میں اضافے کا اعتراف کیا ہے۔

صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن دو کے مطابق گادی ایزنکوٹ نے مغربی کنارے کی صورت حال کو دھماکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں اس علاقے میں کشیدگی اور جھڑپوں میں مزید شدت پیدا ہو گی۔
دوسری جانب اسرائیل کے وزیر جنگ لیبرمین نے ایزنکوٹ کے بیان کو میڈیا سے نشر کیے جانے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ذرائع ابلاغ کا یہ اقدام اسرائیل کی کمزوری ثابت کرنے کے مترادف ہے۔
 اس سے پہلے امریکی کانگریس کے چالیس ارکان نے اپنے ایک خط میں حکومت امریکہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے۔
 حکومت امریکہ نے اپنے سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کے علاوہ واشنگٹن میں تنظیم آزادی فلسطین کے تمام دفاتر بند کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ امریکہ اس سے پہلے فلسطینیوں کی امداد اور روزگار کے عالمی ادارے انروا کی بھی ہرقسم کی مدد بند کر چکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcep78xxjh8pfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ