تاریخ شائع کریں2018 21 September گھنٹہ 17:33
خبر کا کوڈ : 360758

پاک و ہند میں عاشورہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

عاشورائے حسینی بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے
امام عالی مقام اور اُن کے وفادار ساتھیوں کی شہادت کا دن آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے اور ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں آج یوم عاشور کے موقع پر ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔
پاک و ہند میں عاشورہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے
پاکستان اور ہندوستان میں آج عاشورائے حسینی بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

یوم عاشور کے موقع پر پاکستان اور ہندوستان اور اسی طرح ان ملکوں کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

امام عالی مقام اور اُن کے وفادار ساتھیوں کی شہادت کا دن آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے اور ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں آج یوم عاشور کے موقع پر ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

عاشور کے موقع پر دونوں ممالک میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پاکستان میں پولیس کے ساتھ فوج، رینجرز، ایف سی کے دستے بھی تعینات ہیں اور وہ جلوسوں کی فضائی نگرانی کر رہے ہیں۔ امن و امان کے تناظر میں پاکستان کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے بڑے شہروں میں آج بھی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد ہے۔

واضح رہے کہ ایران و عراق اور لبنان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کل جمعرات کو یوم عاشور منایا گیا جبکہ پاکستان اور ہندوستان میں آج یوم عاشور ہے ۔

* سحرعالمی نیٹ ورک غم و اندوہ کے اس موقع پر اپنے تمام سامعین ،ناظرین اور عزاداران حسینی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے
https://taghribnews.com/vdciwuapvt1aqy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ