تاریخ شائع کریں2018 20 September گھنٹہ 07:01
خبر کا کوڈ : 360570

دنیا کے تمام آزاد فطرت انسان امام حسین (ع) پر فخر کرتے ہیں

ایران کے شہر چاہ بہار میں اہلسنت مدارس کے استاد اور عالم دین " مولوی بزرگ زادہ" نے کہا
امام حسین (ع) نے ایسے وقت میں دین کا دفاع کیا جب ان کے پاس کچھ وسائل نہیں تھے اور امام عالی مقام(ع) نے ثابت کیا جب کبھی دین پر بات آتی ہے تو مسلمان وسائل کی فکر نہیں کرتا اور دین کا دفاع کرتا ہے۔امام حسین (ع) نے بہت ہی کم صحابیوں کے ساتھ ایسا کام کردیا جو رہتی دنیا تک مثال بن گیا۔
دنیا کے تمام آزاد فطرت انسان امام حسین (ع) پر فخر کرتے ہیں
دنیا کے تمام آزاد فطرت انسان امام حسین (ع) پر فخر کرتے ہیں

ایران کے شہر چاہ بہار میں اہلسنت مدارس کے استاد اور عالم دین " مولوی بزرگ زادہ" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کے دوران کہا، جب امام عالی مقام(ع) نے  دیکھا کہ یزید لعن اللہ علیہ دین اسلام میں انحراف ایجاد کررہا ہے تو امام حسین (ع) نے لازم جانا کہ اسلام کا دفاع کریں اور ایسی مقصد کے لیے امام(ع) نے مدینہ سے ھجرت فرمائی۔

امام حسین (ع) نے ایسے وقت میں دین کا دفاع کیا جب ان کے پاس کچھ وسائل نہیں تھے اور امام عالی مقام(ع) نے ثابت کیا جب کبھی دین پر بات آتی ہے تو مسلمان وسائل کی فکر نہیں کرتا اور دین کا دفاع کرتا ہے۔امام حسین (ع)  نے بہت ہی کم صحابیوں کے ساتھ ایسا کام کردیا جو رہتی دنیا تک مثال بن گیا۔

انہوں نے کہا اس وقت نیا کے تمام اہلسنت اور شیعہ علماء کا وظیفہ ہے کہ امام حسین(ع) کے مقصد کو بیان کریں تاکہ عوام اپنی زندگیوں کی اصلاح کر سکیں۔

آخر میں انہوں نے کہا امام حسین (ع) دنیا کے تمام مسلمانوں سے متعلق ہے کوئی بھی مسلمان امام (ع) سے دور نہیں رہ سکتا اور اہلسنت اہلبیت(ع) کی محبت کو ایمان کا جز مانتے ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdca0wnew49nim1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ