QR codeQR code

لندن میں عزاداران حسینی پر گاڑی چڑھا دی گئی

لندن پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے

19 Sep 2018 گھنٹہ 17:55

پولیس کے مطابق حسینی عزاداروں پر حملے کا یہ واقعہ بدھ کے روز شمال مغربی لندن کے علاقے کریکلو وڈ کی ایک مسجد کے سامنے پیش آیا جہاں ایک شخص نے عزاداروں پر گاڑی چڑھا دی جس میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔


لندن میں عزاداران حسینی پر گاڑی چڑھا کر کئے جانے والے ایک حملے میں متعدد عزادار زخمی ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق حسینی عزاداروں پر حملے کا یہ واقعہ بدھ کے روز شمال مغربی لندن کے علاقے کریکلو وڈ کی ایک مسجد کے سامنے پیش آیا جہاں ایک شخص نے عزاداروں پر گاڑی چڑھا دی جس میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
 لندن پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ڈیلی مرر نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آور نے پہلے اسلام مخالف نعرے لگائے اور پھر آٹھ محرم کی مجلس عزا  ختم ہونے کے بعد مسجد سے باہر نکلنے والے عزاداروں پر گاڑی چڑھا دی۔
قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران یورپ میں اسلام دشمنی میں اضافہ ہوا ہے۔   


خبر کا کوڈ: 360555

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/360555/لندن-میں-عزاداران-حسینی-پر-گاڑی-چڑھا-دی-گئی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com