لندن میں عزاداران حسینی پر گاڑی چڑھا دی گئی

لندن پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے
پولیس کے مطابق حسینی عزاداروں پر حملے کا یہ واقعہ بدھ کے روز شمال مغربی لندن کے علاقے کریکلو وڈ کی ایک مسجد کے سامنے پیش آیا جہاں ایک شخص نے عزاداروں پر گاڑی چڑھا دی جس میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
تاریخ شائع کریں : چهارشنبه ۲۸ شهريور ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۷:۵۵
موضوع نمبر: 360555
 
لندن میں عزاداران حسینی پر گاڑی چڑھا کر کئے جانے والے ایک حملے میں متعدد عزادار زخمی ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق حسینی عزاداروں پر حملے کا یہ واقعہ بدھ کے روز شمال مغربی لندن کے علاقے کریکلو وڈ کی ایک مسجد کے سامنے پیش آیا جہاں ایک شخص نے عزاداروں پر گاڑی چڑھا دی جس میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
 لندن پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ڈیلی مرر نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آور نے پہلے اسلام مخالف نعرے لگائے اور پھر آٹھ محرم کی مجلس عزا  ختم ہونے کے بعد مسجد سے باہر نکلنے والے عزاداروں پر گاڑی چڑھا دی۔
قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران یورپ میں اسلام دشمنی میں اضافہ ہوا ہے۔   
Share/Save/Bookmark