تاریخ شائع کریں2018 19 September گھنٹہ 17:23
خبر کا کوڈ : 360551

سعودی اتحاد کی یمنی ماہی گیروں پر وحشیانہ بمباری

سعودی چیاروں یمن کے صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے
جارح امریکی سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے جواب میں یمنی فوج کے جوانوں نے سعودی فوجی اہداف کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
سعودی اتحاد کی یمنی ماہی گیروں پر وحشیانہ بمباری
جارح امریکی سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے جواب میں یمنی فوج کے جوانوں نے سعودی فوجی اہداف کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

یمنی ذرائع کے مطابق امریکی سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے مغربی صوبے الحدیدہ کے ضلع الحوک کے ساحلوں کے قریب ماہیگروں کی لانچوں پر بمباری کی ہے اور التحیتا کے رہائشی علاقوں کو بھی اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
اس سے پہلے بھی امریکی سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ حدیدہ کے ساحلی علاقوں میں ماہیگیروں کی لانچوں پر حملہ کیا تھا جس میں اٹھارہ ماہی گیر شہید ہو گئے تھے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے امریکی سعودی جارحیت کے جواب میں اندرون ملک تیار کیے جانے والے قاصف ایک ڈرون طیارے کی مدد سے مغربی ساحلی علاقوں کے قریب سعودی اتحاد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
یمنی فوج اس سے پہلے بھی قاصف ایک ڈرون طیارے کی مدد سے مغربی ساحلی علاقوں میں سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں اور کمانڈ سینٹر کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا چکی ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں واقع سعودی فوج ایک ٹھکانے کو زلزال ایک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
یمنی فوج نے منگل کے روز بھی جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر کے علاقے ظہران میں قائم کی جانے والی نئی فوجی چھاؤنی کو بھی بدر ایک میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔
اسی دوران اطلاعات ہیں کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے صوبہ جیزان کے علاقے شبکہ کے قریب سعودی فوج کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ یمنی فوج ظالمانہ جنگ کے آغاز سے اب تک سعودی حکومت کے درجنوں ڈرون طیارے تباہ کر چکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjiyetvuqemiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ