تاریخ شائع کریں2018 19 September گھنٹہ 17:04
خبر کا کوڈ : 360548

پاک و ہند میں بڑے پیمانے پر جلوس و مجالس عزا کا اہتمام

پاکستان اورہندوستان میں کروڑوں عزاداروں کی شرکت
پاکستان اور ہندوستان کے مختلف علاقوں میں عزاداروں نے ساتویں اور شب آٹھویں محرم کے موقع پر امن وامان کے ساتھ ماتمی جلوس برآمد کئے اس موقع پر کروڑوں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت
پاک و ہند میں بڑے پیمانے پر جلوس و مجالس عزا کا اہتمام
پاکستان اورہندوستان میں کروڑوں عزاداروں کی شرکت سے سخت سکیورٹی میں ساتویں اور شب آٹھویں محرم کا جلوس برآمد ہوا۔

پاکستان اور ہندوستان کے مختلف علاقوں میں عزاداروں نے ساتویں اور شب آٹھویں محرم کے موقع پر امن وامان کے ساتھ ماتمی جلوس برآمد کئے اس موقع پر کروڑوں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کرتے ہوئے ظلم وستم کے خلاف احتجاج کیا۔ ساتھ ہی شہدائے کربلا کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔

شہدا ئے کربلاء کی یاد میں مجالس اور جلوس  کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ ساتویں  محرم کو ہندوستان اور پاکستان کے مختلف امام بارگاہوں اور عزاخانوں میں مجلسوں کے انعقاد کے ساتھ ہی ماتمی جلوس بھی برآمد کئے گئے۔

پاکستان اور ہندوستان کے ساتھ ساتھ ان ممالک کے زیر انتظام کشمیر میں بھی عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے کئی شہروں من جملہ کوئٹہ،پاراچنار،ڈیرا اسماعیل خان اور کراچی سمیت دیگر کئی شہروں میں8 ،9 اور10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اورہندوستان میں جمعہ کو جبکہ ایران میں کل جمعرات کو یوم عاشورا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfjxdmcw6dvta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ