تاریخ شائع کریں2018 19 September گھنٹہ 16:38
خبر کا کوڈ : 360546

پاکستان میں پیدا ہونے والے پناہ گزین بچوں کی شہریت کا اعلان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بچے جہاں پیدا ہوتے ہیں وہ اسی ملک کے شہری کہلاتے ہیں اور یہ قانون دنیا بھرمیں رائج ہے
پاکستان میں پیدا ہونے والے پناہ گزین بچوں کی شہریت کا اعلان
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے پناہ گزین بچوں کو پاکستانی شہری ہونے کا حق حاصل ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بچے جہاں پیدا ہوتے ہیں وہ اسی ملک کے شہری کہلاتے ہیں اور یہ قانون دنیا بھرمیں رائج ہے، پاکستان میں مقیم افغان اوربنگلہ دیشی پناہ گزینوں کا حتمی فیصلہ کرنا ہوگا، انسانیت کے ناطے افغان اور بنگلہ دیشی پناہ گزین بچوں کو شہریت دے رہے ہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلے سے قبل سب سے مشاورت کریں گے، یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، مہاجرین بھی انسان ہیں ان کا فیصلہ نہ کیا تومعاشرے میں شدید مسائل پیدا ہوں گے، اپوزیشن اس بارے میں تجاویز دے تو بہتر ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی میں کئی سال سے لوگ رہ رہے ہیں جنہیں شہریت نہیں ملی، ہم ان کوملک سے باہربھیج سکتے ہیں اور نہ ہی وہ یہاں کے شہری ہیں، انسانیت کے تقاضے سب کے لیے پورے ہونے چاہیئں۔
https://taghribnews.com/vdcdoz0s9yt09k6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ