تاریخ شائع کریں2018 19 September گھنٹہ 16:34
خبر کا کوڈ : 360545

یوم عاشورہ امام حسین علیہ السلام سے تجدید بیعت کا دن ہے

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے یوم عاشورہ کو نواسہ رسولۖ حضرت امام حسین علیہ السلام سے تجدید بیعت کا دن قرار دیا ہے۔
یوم عاشورہ امام حسین علیہ السلام سے تجدید بیعت کا دن ہے
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے یوم عاشورہ کو نواسہ رسولۖ حضرت امام حسین علیہ السلام سے تجدید بیعت کا دن قرار دیا ہے۔

جنوبی بیروت میں منعقدہ نو محرم کی مجلس سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ شہادت امام حسین علیہ السلام کی آواز بدستور بلند ہو رہی ہے، آپ کے تمام محبوں اور دوستوں سے توقع یہی ہے کہ اس دن آپ تجدید بیعت کریں گے۔
اسرائیلی فلسطینی تنازعے کا ذکر کرتے ہوئے سید حسن نصراللہ نے کہا کہ فلسطین حق پر اور اسرائیل باطل پر ہے۔
انکا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے معاملے میں ہمیں ایک حق یعنی فلسطین اور ایک باطل یعنی اسرائیل کا سامنا ہے۔
سید حسن نصراللہ نے تین محرم کو بھی ضاحیہ کے علاقے میں ایک مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج امریکہ کا چہرہ پوری دنیا پر آشکارا ہو چکا ہے اور اس وقت امریکہ پوری دنیا میں اور خاص طور سے عالم اسلام میں بری طرح سے رسوا ہو چکا ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے مفادات کی خاطر دنیا بھر کے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc0xq1p2bqep8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ