تاریخ شائع کریں2018 18 September گھنٹہ 16:39
خبر کا کوڈ : 360327

ایرانی قوم خوداعتمادی اور آزادی کا تحفظ کرتی رہے گی

رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے
بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم خوداعتمادی اور آزادی کا تحفظ کرتے ہوئے مغربی ملکوں کی تمام پابندیوں کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
ایرانی قوم خوداعتمادی اور آزادی کا تحفظ کرتی رہے گی
بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم خوداعتمادی اور آزادی کا تحفظ کرتے ہوئے مغربی ملکوں کی تمام پابندیوں کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں ایران کے خلاف مغرب کی پابندیوں کے نئے دور سے متعلق کہا کہ یہ بات تجربے سے واضح ہو گئی ہے کہ ایرانی قوم نے جب بھی خود پر انحصار کیا ہے، خود اعتمادی کی بنیاد پر تمام مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ  اس سلسلے میں ایران کا دفاعی شعبہ قابل ذکر ہے اس لئے کہ ایران کے اسلامی انقلاب کے بعد سے ہی مغربی ممالک دفاعی وسائل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے رہے تاہم پابندیوں اور پیدا کئے جانے والے مسائل و مشکلات کے باوجود ایرانی ماہرین نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ اسی طرح تمام علمی و سائنسی شعبوں میں خوداعتمادی کے ساتھ پیشرفت کا سلسلہ آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcauwne049nie1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ