تاریخ شائع کریں2018 18 September گھنٹہ 15:46
خبر کا کوڈ : 360289

طالبان حملوں میں ہلاک افغان اہلکاروں کی تعدد 22 ہوگئی

پشترود اور پشت کوہ اضلاع میںواقع سیکورٹی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا تھا۔
افغانستان میں سیکورٹی چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے میں ہلاک ہونے والے افغان اہلکاروں کی تعدد 22 ہوگئی ، امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 3دہشت گرد مارے گئے
طالبان حملوں میں ہلاک افغان اہلکاروں کی تعدد 22 ہوگئی
طالبان نے گذشتہ رات بالا بلوک، پشترود اور پشت کوہ اضلاع میںواقع سیکورٹی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا تھا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں سیکورٹی چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے میں ہلاک ہونے والے افغان اہلکاروں کی تعدد 22 ہوگئی ، امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 3دہشت گرد مارے گئے۔ حملے کے بعد طالبان افغان سیکورٹی کے 8 اہلکاروں کو اغوا بھی کر کے لے گئےتاہم فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 طالبان بھی مارے گئےہیں۔

دوسری جانب افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 3دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈرون حملہ صوبہ کنڑ کے ضلع وٹاپور میں کیا گیاجس میں داعش کے کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے تاہم حملے میں کسی شہری کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
https://taghribnews.com/vdch6vnxw23n-id.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ