تاریخ شائع کریں2018 18 September گھنٹہ 15:37
خبر کا کوڈ : 360285

جارح سعودی اتحاد کی بمباری سے 7 یمنی شہید

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق
یمن کے رہائشی علاقوں پر جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی تازہ فضائی جارحیت میں کم از کم سات عام شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
جارح سعودی اتحاد کی بمباری سے 7 یمنی شہید
یمن کے رہائشی علاقوں پر جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی تازہ فضائی جارحیت میں کم از کم سات عام شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے پیر کی صبح صوبے البیضا میں ردمان کے علاقے حوران میں رہائشی مکان کو جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں یمن کے سات عام شہری شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

لبنان کے المیادین ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ اس جارحیت میں ایک ہی گھرانے کے چودہ افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شمال مغربی یمن کے صوبے صعدہ کے رہائشی علاقوں پر بھی بمباری کی۔ اس حملے میں ہونے والے ممکنہ نقصان کے بارے میں ابھی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

اس سے قبل صعدہ پر ہی سعودی اتحاد کے میزائل حملے اور گولہ باری میں دو یمنی شہری شہید ہو گئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcdjz0skyt09x6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ