تاریخ شائع کریں2018 18 September گھنٹہ 14:44
خبر کا کوڈ : 360245

ایران نے ایٹمی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے

ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے سربراہ یوکیا امانو نے ایک بار پھر کہا ہے
ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے سربراہ یوکیا امانو نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران نے جامع ایٹمی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے اور وہ اب بھی اس معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے۔
ایران نے ایٹمی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے
ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے سربراہ یوکیا امانو نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران نے جامع ایٹمی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے اور وہ اب بھی اس معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے۔

آئی اے ای اے کی جنرل اسمبلی کے باسٹھویں اجلاس کے افتتاحتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل یوکیا امانو نے بڑی واضح الفاظ میں کہا کہ ایران ایٹمی معاہدے کے ساتھ کیے گئے اپنے تمام وعدے پورے کر دیئے ہیں۔
یوکیا آمانو نے کہا کہ سیف گارڈ معاہدے کے مطابق ایران کی ایٹمی تنصیبات کی معائنہ کاری اور عدم انحراف کی جانچ پڑتال کا کام آئندہ بھی جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے نے تیس اگست کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ایران ایٹمی معاہدے کی پوری طرح پابندی کر رہا ہے۔
یہ ایٹمی معاہدے پر علمدر آمد کے آغاز کے بعد سے بارہویں اور ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے بعد پیش کی جانے والے دوسری رپورٹ تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آٹھ مئی دو ہزار اٹھارہ کو ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے یک طرفہ علیحدگی کا اعلان کر دیا جس پر معاہدے کے باقی ماندہ فریقوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjxyetiuqem8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ