تاریخ شائع کریں2018 17 September گھنٹہ 17:28
خبر کا کوڈ : 360020

تعظیم شہادت امام حسین (ع) تعظیم شعائر الہی ہے

ایران میں اہلسنت کے امام جمعہ " آخوند عبد الرزاق رھبر" نے کہا
امام حسین (ع) کی شخصیت اسلام میں ایک مجاہد شخصیت ہیں جنہوں نے مسلمانوں کو اسلام دشمن طاقتوں کے سامنے ڈٹ جانا اور مجاہدانہ زندگی گذارنہ سیکھایا ہے۔
تعظیم شہادت امام حسین (ع) تعظیم شعائر الہی ہے
تعظیم شہادت امام حسین (ع) تعظیم شعائر الہی ہے۔

ایران میں اہلسنت کے امام جمعہ " آخوند عبد الرزاق رھبر" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، امام حسین (ع) کی شخصیت اسلام میں ایک مجاہد شخصیت ہیں جنہوں نے مسلمانوں کو اسلام دشمن طاقتوں کے سامنے ڈٹ جانا اور مجاہدانہ زندگی گذارنہ سیکھایا ہے۔

انہوں نے کہا امام حسین (ع) سے رسول اکرم (ص) کی خاص محبت اور آپ(ص) کا کہنا " حسین منی و انا من الحسین" یعنی امام عالی مقام (ع) رسول (ص) کا پارہ تن ہیں اور ان کو اذیت دینا رسول(ص) کو اذیت دینا ہے، اور"حسین(ع) کا کلام میرا کلام ہے " جس نے حسین (ع) کی بات نہ مانی اس نے میری بات نہیں مانی۔

ہمارے پاس رسول خدا (ص) سے روایت ہے کہ امام حسین (ع) کربلا نامی مقام پر شہید کیے جائے گے اور یہ ایک پیشن گوئی تھی جو رسول اکرم (ص) نے اپنی زندگی میں بیان فرمائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ امام حسین(ع) کی شہادت مسلمانوں کو قوّت اور حوصلہ فراہم کرتی ہے اور اسلام دشمن قوتوں کے سامنے مقابلے کی طاقت دیتی ہیں، ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اللہ نے ہمیں شہادت امام حسین (ع) کی عظیم نعمت سے بہرمند کیا۔

امام حسین (ع)  کی شہادت اسلام میں فتح باب کا کام انجام دیتی ہے اور ہم اہلسنت امام کی شہادت پر مراسم کا انعقاد کرتے ہیں اور صدقہ دینے کے علاوہ قرآن خوانی اور دعائی مجالس کا اہتمام کرتے ہیں۔

اہلسنت اہل تشیعوں کی طرح امام حسین(ع) سے محبت کرتے ہیں اور قرآن میں اللہ کے فرمان جس میں کہا گیا رسول (ص) اجر رسالت صرف ان کے اہلبیت(ع) سے محبت کے سوا کچھ اور نہیں ہے، ہم اس پر عمل پیرا ہیں۔

امام حسین (ع) نور چشم پیغمبر (ص) تھے اور حدیث کسا میں شامل افراد میں
سے ایک آپ (ع) کی ذات بھی تھی جن کی تعظیم کے لیے اللہ نے آیت تطھیر نازل فرمائی۔

ان تمام خصوصیات کے بعد ہم جان چکے ہیں کہ امام حسین (ع) مسلمانوں میں محبت اور اخوت کی بنیاد ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcauwnew49niw1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ