تاریخ شائع کریں2018 17 September گھنٹہ 16:58
خبر کا کوڈ : 360015

امام حسین (ع) کی ذات مسلمانوں وحدت کا سرچشمہ ہے

ایران کے شہر شیراز میں اہلسنت امام جمعہ " عبد الواحد خواجوی" نے کہا
امام حسین (ع) مسلمانوں میں وحدت کا سرچشمہ ہیں اور آپ کی شخصیت مسلمانوں میں محبت کا باعث ہے،اہلسنت بھی امام کی شہادت مناتے ہیں
امام حسین (ع) کی ذات مسلمانوں وحدت کا سرچشمہ ہے
امام حسین (ع) کی ذات مسلمانوں وحدت کا سرچشمہ ہے

ایران کے شہر شیراز میں اہلسنت امام جمعہ " عبد الواحد خواجوی" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اہلسنت امام حسین (ع) سے خاص محبت رکھتے ہیں اور امام عالی مقام (ع) کی دلسوز شہادت پر تمام اہلسنت بھی دل رنجیدہ ہیں ۔

انہوں نے کہا اہلسنت امام حسین (ع) کی شہادت پر سوگوار ہوتے ہیں اور روز عاشورہ اور تاسوعا مستحق افراد میں کھانا تقسیم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا نبی خدا(ص) امام حسین (ع) سے خاص محبت  کیا کرتے تھے امام (ع) کے کا بوسہ لیا کرتے تھے ان کی کوشبو محسوس کیا کرتے تھے  اور آپ(ع) حضرت فاطمہ زہرا (س) اور حضرت علی (ع) کے نور عین تھے اور انہی کی گودوں میں تربیت پائی، یہی وجہ ہے کہ اہلسنت آپ سے خاص محبت رکھتے ہیں۔
امام حسین (ع) مسلمانوں میں وحدت کا سرچشمہ ہیں اور آپ کی شخصیت مسلمانوں میں محبت کا باعث ہے،اہلسنت بھی امام کی شہادت مناتے ہیں لیکن ان کا اندازاہل تشعیوں سے مختلف ہوتا ہے اور ہم قرآن کی تلاوت اور دعا کی مجالس کا اہتمام کرتے ہیں۔ہم اپنے بچوں کے نام بھی حسن ، حسین ، نقی، ذکی اور تقی رکھتے ہیں تاکہ ان کی محبت ہمارے دلوں میں زیادہ ہوسکے اور ان کی نظر خاص و عنایت حاصل کرسکیں۔

انہوں نے کہا اہلبیت (ع) سے محبت ایمان کا لازمی جز و عنصر ہے اور اس کے بغیر ایمان مکمل ہی نیں ہوتا اور ہر نماز کے بعد اہلبیت (ع) پر درود بھیجنا لازم ہے اور اگر ایسا نہ کیا جائے تو نماز ہبھی درست نہیں ہے یہ اہلبیت (ع) کا مقام و مرتبہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا، اہلسنت امام حسین کی شہادت پر شدید غمزدہ ہیں اور آُپ(ع) کی شہادت نے اسلام کو زندہ کیا ہے رسول اکرم (ص) کی حدیث مبارک کے مطابق " امام حسن و حسین (ع) جنت کے سرداران ہے" اور جنت کے سردار کی شہادت تمام مسلمانوں کے لیے باعث اندہ و ملال ہے اور یہ غم سنی اور شیعہ مسلمانوں میں یکسان ہیں اور یہی یکسوئی مسلمانوں میں محبت اور وحدت کی ضامن ہے۔
 
 
 
https://taghribnews.com/vdcez78xnjh8p7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ