تاریخ شائع کریں2018 17 September گھنٹہ 15:27
خبر کا کوڈ : 359946

یورپ سے نکالے گئے افغان مہاجرین کی تعداد میں اضافہ

یورپ بدر کیے جانے والے افغان مہاجرین کی تعداد آٹھ سو تک پہنچ سکتی ہے۔
افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین کے مطابق 2018 کے دوران یورپ بدر کیے جانے والے افغان مہاجرین کی تعداد آٹھ سو تک پہنچ سکتی ہے۔
یورپ سے نکالے گئے افغان مہاجرین کی تعداد میں اضافہ
افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین کے مطابق 2018 کے دوران یورپ بدر کیے جانے والے افغان مہاجرین کی تعداد آٹھ سو تک پہنچ سکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین کے مطابق 2018 کے دوران یورپ بدر کیے جانے والے افغان مہاجرین کی تعداد آٹھ سو تک پہنچ سکتی ہے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وفاقی وزیر برائے امور مہاجرین سعید حسین عالمی بلخی نے بتایا کہ رواں برس تقریبا پندرہ سو افغان تارکین وطن رضاکارانہ طور پر وطن واپس آئے ہیں جبکہ وہ افغان پناہ گزینوں جن کی یورپ میں پناہ کی درخواستیں مسترد ہوچکی تھی، ان میں سے رواں برس پانچ سو بیس افراد کو افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے افغان پناہ گزینوں کی تعداد آٹھ سو تک پہنچ سکتی ہے۔

قبل ازیں بروز بدھ جرمنی سے 17 افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا گیا تھا۔ ان افغان مہاجرین کی پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں۔ جرمنی سے افغان پناہ گزینوں کو واپس بھیجے جانے کے معاملے پر مہاجرین کے حقوق کی تنظیموں کی جانب سے سخت تنقید کی جاتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfj1dmvw6dt1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ