QR codeQR code

زاھدان میں سادات کی نشست اورشخصیات کا اظہار خیال

سیستان اور بلوچستان میں "خیر کثیر" کے عنوان سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا

16 Sep 2018 گھنٹہ 17:14

سیستان اور بلوچستان میں "خیر کثیر" کے عنوان سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں اہلسنت اور شیعہ سادات نے شرکت کی اور اپنے خیالات اظہار کیا۔


زاھدان میں سادات کی نشست اورشخصیات کا اظہار خیال

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق کل سیستان اور بلوچستان میں "خیر کثیر" کے عنوان سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں اہلسنت اور شیعہ سادات نے شرکت کی اور اپنے خیالات اظہار کیا۔

حجت الاسلام و المسلمین ابوترابی جو اتحاد جہانی سادات کے رئیس ہیں اپنے خطاب میں کہا آج ہم بہت ہی اطمینان اور اعتماد کے ساتھ ایجاد وحدت اور اس کے فروغ کے لیے کام کرسکتے ہیں اور وحدت اسلامی اہلبیت (ع) اور قرآن کا بھی حکم ہے۔

انہوں نے کہا وحدت مسلمانوں کے وجود کی بقاء کا ضامن ہے اور یہی وجہ ہے امریکہ اور اس کے اتحادی نہیں چاہتے کہ مسلمانوں میں وحدت ایجاد ہونے پائے۔

ابو ترابی نے مزید کہا، اس وقت سیستان اور بلوچستان وحدت اور اخوت کا محور بن چکا ہے اور سیستان اور بلوچستان میں امن و امان کا بول بالا ہے اور تمام مسلمان اس وقت سکون اور چین سے زندگی گذار رہے ہیں اور سیستان اور بلوچستان میں غربت اور مفلسی کے آثار کم ہوئے ہے جو انقلاب سے پہلے دیکھنے میں آتے تھے۔

رسول اکرم(ص) کی زریّت وحدت اور اخوت کا محور ہے اور اس نشست کے اہتمام کا مقصد بھی اس نکتہ محوریت کو اجاگر کرنا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 359621

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/359621/زاھدان-میں-سادات-کی-نشست-اورشخصیات-کا-اظہار-خیال

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com