افغان فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 4 فوجی ہلاک

افغانستان میں آرمی کا ہیلی کاپٹر صوبہ فرح میں گر کر تباہ ہو گیا
افغانستان میں آرمی کا ہیلی کاپٹر صوبہ فرح میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغان فوج کا ہیلی کاپٹر 4 اہلکاروں کو لے کر صوبہ فرح جا رہا تھا
تاریخ شائع کریں : شنبه ۲۴ شهريور ۱۳۹۷ گھنٹہ ۲۰:۴۸
موضوع نمبر: 359423
 
افغانستان میں آرمی کا ہیلی کاپٹر صوبہ فرح میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں آرمی کا ہیلی کاپٹر صوبہ فرح میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغان فوج کا ہیلی کاپٹر 4 اہلکاروں کو لے کر صوبہ فرح جا رہا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں دوران پرواز آگ بھڑک اُٹھی جس پر ضلع خاکی صفاد میں ہنگامی لینڈنگ کی بھی کوشش کی گئی تاہم اس دوران ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہو گیا۔

فرح صوبے کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں گولہ بارود بھی موجود تھا۔ حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں فوجی اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو پائلٹس اور دو فوجی اہلکار شامل ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث تباہ ہوا جس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں دہشت گردی کا عنصر شامل ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
Share/Save/Bookmark