پاکستانی وزیر خارجہ کابل کے دورہ کے لیے پہچ گئے

پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں۔ یہ ان کا پی ٹی آئی حکومت کے قیام کے بعد بطور وزیر خارجہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے
تاریخ شائع کریں : شنبه ۲۴ شهريور ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۴:۴۷
موضوع نمبر: 359360
 
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں۔ یہ ان کا پی ٹی آئی حکومت کے قیام کے بعد بطور وزیر خارجہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ شاہ محمود قریشی اپنے دورے کے دوران افغانستان کی اعلیٰ ترین قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دونوں حکومتوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے اور خطے میں امن و استحکام قائم کرنے کے لئے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی افغان صدر کو وزیراعظم کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے۔
Share/Save/Bookmark