سعودی فوج نے ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی تائيد کردی

سعودی عرب کے جارح فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا
یمن پر سعودی عرب کے جارح فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے یمن کے صوبہ المہرہ میں سعودی عرب کے فوجی ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی تائيد کی ہے
تاریخ شائع کریں : جمعه ۲۳ شهريور ۱۳۹۷ گھنٹہ ۲۱:۵۷
موضوع نمبر: 359135
 
یمن پر سعودی عرب کے جارح فوجی اتحاد نے یمن کے صوبہ المہرہ میں سعودی عرب کے فوجی ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی تائيد کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے جارح فوجی  اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے یمن کے صوبہ المہرہ میں سعودی عرب کے فوجی ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی تائيد کی ہے۔ترکی المالکی نے کہا کہ سعودی عرب کا فوجی ہیلی کاپٹر فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا۔ ادھر یمنی فورسز نے بھی متعدد بار سعودی عرب کے ڈرون طیاروں اور فوجی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کو دس سے زائد ممالک کی حمایت حاصل ہے لیکن اس کے باوجود اسے یمن میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔
Share/Save/Bookmark