وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق
شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں فعال دہشت گرد آفتاب سمیت 4 عسکریت پسند مارے گئے۔
تاریخ شائع کریں : جمعه ۲۳ شهريور ۱۳۹۷ گھنٹہ ۲۱:۳۴
موضوع نمبر: 359130
 
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد اور 3 فوجی اہلکارہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں فعال دہشت گرد آفتاب سمیت 4 عسکریت پسند مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد پوری طرح مسلح تھے اور ان کی جانب سے سخت مزاحمت بھی کی گئی جبکہ اس کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن 12 ستمبر اور دسمبر 2017 میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کیا گیا، دسمبر 2017 میں فوجی کانوائے پر حملے کے نتیجے میں لیفٹیننٹ معین ہلاک ہوئے تھے۔
Share/Save/Bookmark