امریکی نواز دہشت گردوں پر حملہ دشمن کے لیے واضح پیغام ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا
امریکہ نواز دہشت گردوں کے ٹھکانے پر ایرانی سپاہ کے انتقامی میزائل حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائل حملہ دشمن کے لئے فیصلہ کن پیغام ہے۔
تاریخ شائع کریں : پنجشنبه ۲۲ شهريور ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۵:۳۸
موضوع نمبر: 358859
 
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے امریکہ نواز دہشت گردوں کے ٹھکانے پر ایرانی سپاہ کے انتقامی میزائل حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائل حملہ دشمن کے لئے فیصلہ کن پیغام ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے امریکہ نواز دہشت گردوں کے ٹھکانے پر ایرانی سپاہ کے انتقامی میزائل حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائل حملہ دشمن کے لئے فیصلہ کن پیغام ہے۔

جنرل محمد علی جعفری نے دفاع مقدس کے 135 شہیدوں کی تشییع جنازہ کے ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریوان اور کردستان  میں دہشت گردوں کے حملوں  میں شہید ہونے والے افراد کا سپاہ نے بہت اچھا انتقام لیا اور امریکہ نواز دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر 7 میزآئل داغے جس میں متعدد دہشت گرد اور ان کے کماںڈر ہلاک ہوگئے ۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے انتقامی میزائل حملوں کے ذریعہ واضح پیغام دیدیا ہے کہ ایران اپنی سرحد سے باہر بھی دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران میں امن و سلامتی کے قیام میں شہیدوں کے خون  کا اہم کردار ہے اور ہم شہداء کے راستہ پر گامزن رہیں گے۔
Share/Save/Bookmark