امریکہ اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے

اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان نے کہا
یمن میں امریکہ کی طرف سے کشیدگی جاری رکھنے کی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔
تاریخ شائع کریں : پنجشنبه ۲۲ شهريور ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۵:۲۸
موضوع نمبر: 358849
 
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے یمن میں امریکہ کی طرف سے کشیدگی جاری رکھنے کی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان نے یمن میں امریکہ کی طرف سے کشیدگی جاری رکھنے کی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔ انصار اللہ کے ترجمان نے امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو کے یمن کے بارے میں بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں کشیدگي پھیلا کرعالمی قوانین کی سنگين خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے امریکی کانگرس میں سعودی عرب اور امارات کی یمن میں بربریت اور جارحیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب اور امارات نے عام شہریوں پر بمباری میں کمی کردی ہے۔
Share/Save/Bookmark