QR codeQR code

سعودی عرب نے دین کے نام پر دین کو نقصان پہچایا ہے

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا

12 Sep 2018 گھنٹہ 22:12

سامراجی اور طاغوتی طاقتیں پوری تاریخ میں مسلمانوں کے لئے مشکلات کھڑی کرتی رہی ہیں اور آج سعودی عرب، تکفیری تحریکیں اور دوسرے منافق گروہ اسلامی سماج کو اندر سے کھوکلا کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔


یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور تکفیری عناصر اسلامی روح کا خاتمہ کرنے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کر رہے ہیں۔

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ سامراجی اور طاغوتی طاقتیں پوری تاریخ میں مسلمانوں کے لئے مشکلات کھڑی کرتی رہی ہیں اور آج سعودی عرب، تکفیری تحریکیں اور دوسرے منافق گروہ اسلامی سماج کو اندر سے کھوکلا کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی ملا اور دیگر علمائے سو، دین کے نام پر امت کو گمراہ اور اس کی تذلیل کا سامان بنا رہے ہیں۔
 انصار اللہ کے سربراہ نے اس سے پہلے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حقیقی اسلام کا امریکہ، سعودی اور اماراتی اسلام سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ وہ نفاق کی پیداوار ہے۔


خبر کا کوڈ: 358637

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/358637/سعودی-عرب-نے-دین-کے-نام-پر-کو-نقصان-پہچایا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com