سعودی عرب نے دین کے نام پر دین کو نقصان پہچایا ہے

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا
سامراجی اور طاغوتی طاقتیں پوری تاریخ میں مسلمانوں کے لئے مشکلات کھڑی کرتی رہی ہیں اور آج سعودی عرب، تکفیری تحریکیں اور دوسرے منافق گروہ اسلامی سماج کو اندر سے کھوکلا کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
تاریخ شائع کریں : چهارشنبه ۲۱ شهريور ۱۳۹۷ گھنٹہ ۲۲:۱۲
موضوع نمبر: 358637
 
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور تکفیری عناصر اسلامی روح کا خاتمہ کرنے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کر رہے ہیں۔

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ سامراجی اور طاغوتی طاقتیں پوری تاریخ میں مسلمانوں کے لئے مشکلات کھڑی کرتی رہی ہیں اور آج سعودی عرب، تکفیری تحریکیں اور دوسرے منافق گروہ اسلامی سماج کو اندر سے کھوکلا کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی ملا اور دیگر علمائے سو، دین کے نام پر امت کو گمراہ اور اس کی تذلیل کا سامان بنا رہے ہیں۔
 انصار اللہ کے سربراہ نے اس سے پہلے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حقیقی اسلام کا امریکہ، سعودی اور اماراتی اسلام سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ وہ نفاق کی پیداوار ہے۔
Share/Save/Bookmark