QR codeQR code

عرب لیگ کی چار فریقی کمیٹی کا اعلامیہ حقائق کے خلاف ہے

بہرام قاسمی نے عرب لیگ کی چار فریقی کمیٹی کے اعلامیہ کو مسترد کردیا

12 Sep 2018 گھنٹہ 21:53

عرب لیگ کی چار فریقی کمیٹی کے اعلامیہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ ہمسایہ اور عرب ممالک کی سخت ،دشوار اورمشکل حالات میں مدد کی ہے۔


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عرب لیگ کی چار فریقی کمیٹی کے اعلامیہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ ہمسایہ اور عرب ممالک کی سخت ،دشوار اورمشکل حالات میں مدد کی ہے۔

بین الاقوامی خبـررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے عرب لیگ کی چار فریقی کمیٹی کے اعلامیہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ ہمسایہ اور عرب ممالک کی سخت ،دشوار اورمشکل حالات میں مدد کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عرب لیگ کی چار فریقی کمیٹی کے اعلامیہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے امریکہ کی ایران کے خلاف گھناؤنی سازش کا حصہ قراردیا ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ خطے میں پائدار امن و صلح کے قیام کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے اور کرتا رہےگا۔ انھوں نے کہا کہ عرب لیگ کی چار فریقی کمیٹی کا اعلامیہ حقائق کے خلاف  اور بے بنیاد الزامات پر مبنی ہے ۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ 11 ستمبر کے موقع پر عرب لیگ کی کمیٹی کے اس قسم کے اعلامیہ سے ثابت ہوگيا کہ بعض عرب ممالک  اب بھی دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ 11 ستمبر کے حادثے میں عرب کمیٹی میں شریک بعض عرب ممالک کے شہری شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 358633

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/358633/عرب-لیگ-کی-چار-فریقی-کمیٹی-کا-اعلامیہ-حقائق-کے-خلاف-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com