افغانستان میں مظاہرے کے دوران دھماکے کے باعث 68 افراد ہلاک

خودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 68 ہو گئی ہے۔
افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں خودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 68 ہو گئی ہے۔ افغان حکام نے ننگر ہار کے ضلع مہمند درا میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے میں 68 افراد کی ہلاکتوں اور 165افراد کے زخمی
تاریخ شائع کریں : چهارشنبه ۲۱ شهريور ۱۳۹۷ گھنٹہ ۲۱:۲۸
موضوع نمبر: 358629
 
افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں خودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 68 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں خودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 68 ہو گئی ہے۔ افغان حکام نے ننگر ہار کے ضلع مہمند درا میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے میں 68 افراد کی ہلاکتوں اور 165افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ گزشتہ روز ننگر ہار میں ہونے والے خود کش دھماکے میں مظاہرین کو نشانہ بنایا گیا تھا جو مقامی پولیس کمانڈر کی برطرفی کے لے احتجاج کر رہے تھے۔ ننگر ہار خود کش حملے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے ابھی تک قبول نہیں کی گئی ہے۔
Share/Save/Bookmark