QR codeQR code

پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مکمل تعاون کرے

پاکستان کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مکمل تعاون کرے

12 Sep 2018 گھنٹہ 15:45

امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مکمل تعاون کرے کیونکہ یہ واشنگٹن کیلئے غیر معمولی اہمیت کا حامل ایشو ہے۔


امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مکمل تعاون کرے کیونکہ یہ واشنگٹن کیلئے غیر معمولی اہمیت کا حامل ایشو ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مکمل تعاون کرے کیونکہ یہ واشنگٹن کیلئے غیر معمولی اہمیت کا حامل ایشو ہے۔ واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قومی سلامتی کے مشیر خارجہ جان بولٹن نے کہا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے حالیہ دورے کے دوران نئی پاکستانی حکومت پر دباؤ دیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھرپور تعاؤن کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ پاکستان اس جنگ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ہمارے ساتھ بھرپور تعاؤن جاری رکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ پومپیو نے پاکستانی حکام پر یہ واضح کردیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف اقدامات امریکہ کیلئے غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان ایک جوہری ملک ہے اور اس بات کا خطرہ ہے کہ حکومت دہشتگردوں کے ہاتھوں گرسکتی ہے اور ایسی صورتحال میں جوہری ہتھیاروں کا کنٹرول دہشتگردوں کے پاس آسکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو بھی اس بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 358386

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/358386/پاکستان-دہشتگردی-کے-خلاف-جنگ-میں-مکمل-تعاون-کرے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com