QR codeQR code

مصر میں 11 شدت پسند ہلاک ہوگئے

مصر کے صوبے شمالی سیناء میں پولیس فورس کے ساتھ جھڑپوں میں 11 شدت پسند ہلاک

12 Sep 2018 گھنٹہ 15:39

مصر کے صوبے شمالی سیناء میں پولیس فورس کے ساتھ جھڑپوں میں 11 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں


مصر کے صوبے شمالی سیناء میں پولیس فورس کے ساتھ جھڑپوں میں 11 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صوبے شمالی سیناء میں پولیس فورس کے ساتھ جھڑپوں میں 11 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی حکام کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ عریش شہر کے علاقے جسر الوادی میں ایک غیر آباد فیول سٹیشن میں مسلح دہشت گرد عناصر کا ایک گروپ چْھپا ہوا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا گیا تو دہشت گردوں نے پولیس فورس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 11 دہشت گرد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان میں دو انتہائی خطرناک دہشت گرد محمد ابراہیم جبر اور جمعہ علی عیاد شامل ہیں۔سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی کہ دہشت گردوں کے قبضے سے خود کار بندوقیں، دھماکا خیز آلات اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 358383

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/358383/مصر-میں-11-شدت-پسند-ہلاک-ہوگئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com