امریکہ شام میں خطرناک اقدامات کے نتایج کے لیے آمادہ رہے

امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شدید انتباہ جاری کیا ہے۔
روس کی وزارت خارجہ نے شام میں خطرناک اقدامات پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شدید انتباہ جاری کیا ہے
تاریخ شائع کریں : چهارشنبه ۲۱ شهريور ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۵:۰۹
موضوع نمبر: 358367
 
روس کی وزارت خارجہ نے شام میں خطرناک اقدامات پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شدید انتباہ جاری کیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ نے شام میں خطرناک اقدامات پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شدید انتباہ جاری کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے شام میں کیمیائی حملوں کے سابقہ واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کو خبردار کیا ہے۔روسی وزارت خآرجہ کی ترجمان نے کہا کہ شام میں سابقہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے پیچھے امریکہ کی سازشیں سامنے آرہی ہیں۔ اور امریکہ اس سازش کے ذریعہ شام پر حملہ کرنے کا بہانہ بنا رہا ہے۔
Share/Save/Bookmark