QR codeQR code

بیگم کلثوم نواز کا لندن میں انتقال ہو گیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا لندن میں انتقال ہو گیا

11 Sep 2018 گھنٹہ 23:57

پاکستان کے سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا لندن میں انتقال ہو گیا۔


پاکستان کے سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا لندن میں انتقال ہو گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا لندن میں انتقال ہو گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لندن جائیں گے اور بیگم نواز کی میت کل صبح پہلی دستیاب پرواز سے پاکستان منتقل کی جائے گی۔ بیگم کلثوم نواز کو گزشتہ برس گلے کا کینسر تشخیص ہوا تھا اور وہ ایک سال سے لندن کے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ 

آج صبح طبیعت خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 68 سال تھی۔

نواز شریف کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد بیگم کلثوم نواز نے این اے 120 سے ضمنی انتخاب جیتا تھا تاہم بیرون ملک ہونے کے باعث وہ حلف نہیں اٹھا سکیں۔کلثوم نواز نے پسماندگان میں 4 بچے چھوڑے ہیں جن میں حسن، حسین، مریم نواز اور اسما نواز شامل ہیں۔

کلثوم نواز کے شوہر نواز شریف، بیٹی مریم اور داماد کیپٹن (ر) صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ ہونے کے باعث اڈیالہ جیل میں قید ہیں جب کہ دو بیٹے حسن اور حسین نواز اسی مقدمے میں اشتہاری ہیں اور لندن میں مقیم ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت تمام سیاسی و اہم شخصیات نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 358073

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/358073/بیگم-کلثوم-نواز-کا-لندن-میں-انتقال-ہو-گیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com