QR codeQR code

ہندوستان میں بس کھائی میں گرنے سے 43 افراد ہلاک

مسافرین کو لے کر جانے والی بس کے کھائی میں گرنے سے 43 افراد ہلاک ہوگئے

11 Sep 2018 گھنٹہ 23:41

ہندوستان کے جنوب میں مندر سے مسافرین کو لے کر جانے والی بس کے کھائی میں گرنے سے 43 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔


ہندوستان کے جنوب میں مندر سے مسافرین کو لے کر جانے والی بس کے کھائی میں گرنے سے 43 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے جنوب میں مندر سے مسافرین کو لے کر جانے والی بس کے کھائی میں گرنے سے 43 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تلنگانہ کے ضلع جَگتیال میں پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بس ہندوؤں کے معروف مندر کونڈاگٹو انجانِیا سوامے سے لوگوں کو لے کر لوٹ رہی تھی جس دوران حادثہ پیش آیا۔ واضح رہے کہ بھارت میں خستہ حال سڑکوں، ٹوٹی پھوٹی گاڑیوں اور ڈرائیونگ دوران غفلت کی وجہ سے ہر سال ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 358062

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/358062/ہندوستان-میں-بس-کھائی-گرنے-سے-43-افراد-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com