ہندوستان میں بس کھائی میں گرنے سے 43 افراد ہلاک

مسافرین کو لے کر جانے والی بس کے کھائی میں گرنے سے 43 افراد ہلاک ہوگئے
ہندوستان کے جنوب میں مندر سے مسافرین کو لے کر جانے والی بس کے کھائی میں گرنے سے 43 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
تاریخ شائع کریں : سه شنبه ۲۰ شهريور ۱۳۹۷ گھنٹہ ۲۳:۴۱
موضوع نمبر: 358062
 
ہندوستان کے جنوب میں مندر سے مسافرین کو لے کر جانے والی بس کے کھائی میں گرنے سے 43 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے جنوب میں مندر سے مسافرین کو لے کر جانے والی بس کے کھائی میں گرنے سے 43 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تلنگانہ کے ضلع جَگتیال میں پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بس ہندوؤں کے معروف مندر کونڈاگٹو انجانِیا سوامے سے لوگوں کو لے کر لوٹ رہی تھی جس دوران حادثہ پیش آیا۔ واضح رہے کہ بھارت میں خستہ حال سڑکوں، ٹوٹی پھوٹی گاڑیوں اور ڈرائیونگ دوران غفلت کی وجہ سے ہر سال ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔
Share/Save/Bookmark