QR codeQR code

مرجیت نے عراقی عوام کو متعدد بار بحران سے نجات دی ہے

مشرق وشطی کے ماہر تجزیہ نگار " جعفر قناد باشی" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو میں کہا

11 Sep 2018 گھنٹہ 17:39

مرجعیت نے عراق کو پچہلی دو دہایوں میں شدید بحرانوں سے نکالا ہے جو باعث بنا ہے کہ دشمن اسلام اور استعمار عراق پر قبضہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔


مرجیت نے عراقی عوام کو متعدد بار بحران سے نجات دی ہے

مشرق وشطی کے ماہر تجزیہ نگار " جعفر قناد باشی" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مرجعیت نے عراق کو پچہلی دو دہایوں میں شدید بحرانوں سے نکالا ہے جو باعث بنا ہے کہ دشمن اسلام اور استعمار عراق پر قبضہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے کہا افسوس کے ساتھ ابھی تک عراق میں حکومت کی تسکیل ممکن نہیں ہو پائی ہے جس کی وجہ باہمی اختاف نہیں بلکہ روش اور طریقہ کار میں فرق ہے اور یہ روش اور طریقہ کار کا فرق ہر سیاسی جماعت میں پایا جاتا ہے اور یہ ایک طبیعی امر ہے لیکن مراجعین عظام نے اس مشکل میں بھی اپنا کردار انجام دیا ہے۔

انہوں نے کہا " الفتح اور السائرون " دونوں سیاسی جماعتیں مضبوط سیاسی جماعتیں ہیں اور ان دونوں نے انتخبات میں واضح کامیابی حاصل کی ہے اور دونوں ہی نے داعش سے مقابلے میں اہم کردار انجام دیا ہے۔

بعض خبروں کے مطابق آیت اللہ سیستانی کی وزیر اعظم حیدر العبادی سے بعض موارد میں اختلاف دیکھا گیا ہے لیکن اس آخری سال میں یہ اختلاف واضح دیکھنے میں آیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مراجعین حیدر العبادی کے فیصلوں پر راضی نہیں ہے اور خاص طور پر حال ہی میں بصرہ میں انجام پانے والا واقعہ اس بات کو مزید تقویت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا عراق میں جوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو کسی بھی ملک کا اثاثہ ہوتا ہے ، وزیر اعظم جو بھی بنے اس میں یہ صلاحیت ہونی چاہیے کہ اس قومی اثاثے کو بہتر طور پر استعمال کرسکے اس کے علاوہ ملک میں وسیع تیل کے ذخائر بھی موجود ہیں جو ملک ترقی میں خاطر خواہ مددگار ثابت ہوسکتے ہیں اور انہی ذخائر کی وجہ سے دشمن کی نظر عراق پر لگی ہئے ۔
 
 
 
 


خبر کا کوڈ: 357980

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/357980/مرجیت-نے-عراقی-عوام-کو-متعدد-بار-بحران-سے-نجات-دی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com