ایرانی عوام کو انقلاب سے جدا نہیں کیا جاسکتا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے
امریکہ میں ایسی صورتحال بنی ہےکہ وہ یہ تصور کرتے ہیں کہ ایران پر پابندیاں عائد کر کے اور دباؤ ڈال کرایرانی عوام کو اسلامی انقلاب سے جدا کیا جا سکتا ہے کہ ان کی یہ سوچ اور فکر غلط ہے۔
تاریخ شائع کریں : سه شنبه ۲۰ شهريور ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۶:۱۶
موضوع نمبر: 357948
 
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ دنیا خاص طور سے امریکہ میں ایسی صورتحال بنی ہےکہ وہ یہ تصور کرتے ہیں کہ ایران پر پابندیاں عائد کر کے اور دباؤ ڈال کرایرانی عوام کو اسلامی انقلاب سے جدا کیا جا سکتا ہے کہ ان کی یہ سوچ اور فکر غلط ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے صوبہ فارس کے دورے کے دوسرے روز کہا کہ ایران شہداء کے خون اور عوام کی حمایت کی وجہ سے دن بدن پیشرفت کر رہا ہے اور ایک ایسے علاقے میں جہاں سب امریکہ کے نوکر تھے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے ایرانی عوام کو نجات دی اور اب ایران کا اسلامی انقلاب دوسروں کے لئے رول ماڈل بن گیا ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ہم نے جوہری معاہدہ عوام پر دباؤ کم کرنے کے لئے کیا اور اب ایران کے دشمن عوام کو مایوس کرنے کے لئے ایرانی قوم پر شدید دباو ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

علی لاریجانی  نے کہا کہ دشمن کا مقصد ایران کی آزادی اور سلامتی کو داؤ پر لگانا ہے اور اس مقصد کے لئے اس نے ایران کے مغرب اور جنوب مشرق میں گروہوں کومسلح کیا لیکن سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی وجہ سے وہ ابھی تک اپنےمذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوئے۔
Share/Save/Bookmark